گیسٹرو کا حملہ ‘ کمسن بچی ہسپتال میں جاں بحق 5 خواتین سمیت 8 مریضوں کا علاج شروع

گیسٹرو کا حملہ ‘ کمسن بچی ہسپتال میں جاں بحق 5 خواتین سمیت 8 مریضوں کا علاج ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گیسٹرو میں مبتلا کمسن بچی ہسپتال میں چل بسی، 5خواتین سمیت 8 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی فراہم کی جارہی ہے، تفصیل کے مطابق رحیم آباد کی رہائشی7ماہ کمسن اقصی بی بی کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہاں ایمرجنسی کے چلڈرن وارڈ میں طبی امداد کے باوجود کمسن اقصی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ 8متاثرین جن میں بستی امانت علی کی رہائشی14سالہ عالیہ حیدر، نیازی کالونی کی 40سالہ شازیہ بی بی، چک256پی کی 60سالہ لعل مائی، چک86کی 65سالہ نسرین بی بی، بلجیئم چوک کی70سالہ حمیداں بی بی، حاجی محمدکالونی کا 16 سالہ محمد قدیر،چک111پی کا26سالہ محمد کاشف اور اڈا گلمرگ کارہائشی 18 سالہ محمد فیضان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

علاج

Bac

مزید :

ملتان صفحہ آخر -