ویگن سٹینڈ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

ویگن سٹینڈ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وہاڑی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے ویگن سٹینڈ کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ فاضل عدالت (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

میں سابق رکن صوبائی اسمبلی قربان علی چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے ویگن سٹینڈ بنارکھا ہے جس سے اس سمیت کئی شہریوں کا روز گار وابستہ ہے جبکہ چند روز قبل ویگن سٹینڈ کو غیرقانونی طور پر سیل کردیا گیا ہے لہٰذا ویگن سٹینڈ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز سماعت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمد ندیم گھیلا نے دلائل دئیے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ اگر بس اڈوں کو ڈی سیل کیا گیا تو مزید بے گناہ افراد ہلاک و زخمی ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے بھی دونوں گروپوں کی فائرنگ سے تین راہگیر ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوئے۔ درخواست گزار نے سرکاری جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ ڈی کلاس ویگن سٹینڈ بنایا ہوا ہے اور وہ صرف آٹھ ویگنیں روزانہ چلانے کا قانونی حق رکھتا ہے تاہم قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ کہیں زیادہ ویگنیں چلاتا ہے جس کی وجہ سے جنرل بس سٹینڈ کنٹریکٹر متاثر ہوتا ہے اسکے علاوہ درخواست گزار کے ایما پر آئے روز جھگڑے ہوتے ہیں اور اس کیخلاف متعدد مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -