ملتان اور گردونواح میں 7فوڈ پوائنٹس سیل
ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ٖغیر معیاری اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات ، پراسیسنگ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی،مکڑیوں کے جالے ،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پربہاولپور میں واقع المدینہ سویٹس،مظفرگڑھ میں واقع فہیم سویٹس،صدام سویٹس کو سربمہر کیا ۔وہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مس برانڈنگ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،واشنگ ایریا گندہ ہونے،ٹوٹے فرش اورزنگ آلودہ مشینری مشتاق بوتل فلنگ یونٹ جبکہ مظفرگڑھ میں واقع المدینہ سوڈا واٹر اورالحمد سوڈا واٹر یونٹ کو سیل کر دیا۔ رحیم یارخان میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،لائسنس نہ ہونے،ناقص مٹیریل کے استعمال،ورکر ز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے ، سٹارچ کے استعمال اورناقص انتظامات پرپرنس آئسکریم یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔مزید برآں ملتان،خانیوال ،وہاڑی،بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر91,500کے جرمانے کیے گئے۔لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر57,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔