گرانفروشی کی روک تھام‘ پنجاب میں خصوصی آن لائن ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ

گرانفروشی کی روک تھام‘ پنجاب میں خصوصی آن لائن ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے گراں فروشی کی روک تھام کیلئے خصوصی آن لائن ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں ’’قیمت پنجاب ‘‘ نامی ویب پورٹل لانچ کی جارہی ہے جس سے تمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو منسلک کیا جائے گا۔ شہریوں کو ایک خاص نمبر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ ویب پورٹل پر شکایت درج کرواسکیں گے۔ یہ شکایت متعلقہ تھانوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری موصول ہوپائے گی جس سے وہ موقع پر کارروائی کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے گراں فروشی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویڑن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈال کر عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔ رمضان المبارک سے قبل اشیاء4 خوردونوش کے نئے سرکاری نرخوں کا تعین کیا جائے جبکہ منڈیوں، جمعہ اور اتوار بازاروں میں نرخ واضح آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے نہ صرف خود دورے کریں بلکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے بھی روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ طلب کریں۔اس موقع پر کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملتان ڈویڑن میں کل 117 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ اب تک کْل6671 چھاپے،117 ایف آئی آر، 58 افراد گرفتار اور 2521100 روپے کے جرمانے کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر شیخ محسن نثار بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -