بارش ،ڈپٹی کمشنر آفس کی نئی عمارت کا میک اپ خراب، خزانے کو 30لاکھ کا نقصان

بارش ،ڈپٹی کمشنر آفس کی نئی عمارت کا میک اپ خراب، خزانے کو 30لاکھ کا نقصان

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر احتشام انور کی فرمائش پر30 لاکھ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے دفتر کی چھت پہلی بارش میں خراب ہوگئی،انگریز دور کی بنی ہوئی عمارت کے کمرے گرا کر ڈپٹی کمشنر نے نیا دفتر بنوایا تھا،لوکل گورنمنٹ کا ایس ڈی او اللہ وسایا ڈپٹی کمشنر کیساتھ ہاتھ کر گیا،تفصیل کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مطابق موجودہ ڈپٹی کمشنر آفس انگریز دور میں تعمیر ہوا اور ایک پر شکوہ عمارت ہے جس میں موجودہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس کو نئی طرز پر بنانے کے لیئے ایس ڈی او اللہ وسایا خان کی نگرانی میں دو مرتبہ عمارت گروا کر نیا دفتر بنوایا جس کی جھت پہلی بارش سے ٹپکنے لگی جس کیوجہ سے سرکاری تعمیرات کا پول کھل گیا۔

پول کھل گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -