مہنگائی ‘ غربت سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ‘ دوست محمد مزاری

مہنگائی ‘ غربت سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ‘ دوست محمد مزاری

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں کرپشن، غربت ،جہالت اور بیروز گاری کے خاتمے کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کر کے پاکستان کی ترقی ،معاشی مضبوطی اور سا لمیت کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔ ملک(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پہلے ہی کرپشن اور ذاتی مفادات کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل کے حل کے لئے راجن پور سے آئے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت معیشت کی بہتری اورمضبوطی کے لیے پوری نیت کے ساتھ دن رات ایک کرکے کام کر رہی ہے۔ اب تنقیدکرنے والے پاکستان کی بہتری کے لئے تجاویز دیں نہ کہ صرف باتوں سے کام چلائیں۔مہنگائی اور غربت ہماری پیدا کردہ نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی نااہلی کانتیجہ ہے مگرہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پانچ سال کی حکومت مکمل کرنے کے بعد ہم ایک نیاخوشحال پاکستان قوم کودیں گے۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -