ڈیرہ ‘ گندم خریداری سنٹر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار ‘ جونیئر کلرک معطل

ڈیرہ ‘ گندم خریداری سنٹر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار ‘ جونیئر کلرک معطل

ڈیرہ غازیخان‘ وہاڑی (بیورو رپورٹ ‘نمائندہ خصوصی )۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میں میاں محمد اقبال مظہر مہار کی ہدایت پرگندم خریداری مرکز پر ڈیوٹی نہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے جونئیر کلرک کو معطل کردیا گیا۔سی ای او تعلیم عبدالغفار لنگاہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کے گندم خریداری مرکز تونسہ کے معائنہ کے وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہیرو شرقی کا جونئی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ر کلرک محمد قاسم غیر حاضر پایا گیاجس پراسے ملازمت سے معطل کرنے کے ساتھ گندم خریداری مرکز تونسہ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔معاملہ کی تحقیقات کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی کے سینئر ہیڈ ماسٹر شمشیر علی کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مرکز خرید گندم ماچھیوال کا دورہ کیااورمرکز خرید گندم پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کام شفاف اور میرٹ پر ہونے چاہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اور گورنمٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر5ڈبلیو بی کا وزٹ کیااور زیر تعمیر بلاک کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں تعمیراتی کام کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی اورمعیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے دونوں سکولوں کے کلاس رومزکاجائزہ لیااور طلباو طالبات کی تعلیمی استعدادکارکو بھی چیک کیا۔جس پر طلباو طالبات نے پر اعتماد طریقے سے سوالات کے جوابات دیے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ اساتذہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض اداکریں۔ہماری آنے والی نسلوں کی آبیاری اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے مزیدہدایات جارکی کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین مگسی اورسی ای او ایجوکیشن غلام مصطفی برجیس بھی موجود تھے۔

کلرک معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر