ڈیرہ ‘ ڈپٹی میئر کا آج الیکشن ‘ لیگی دھڑے متحد ‘ دلاور نقوی فیورٹ

ڈیرہ ‘ ڈپٹی میئر کا آج الیکشن ‘ لیگی دھڑے متحد ‘ دلاور نقوی فیورٹ

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی میئر کے عہدہ کے لئے آج پولنگ ہو گی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اویس احمد لغاری اور سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ گروپ کے سید دلاور حسین نقوی کا مقابلہ مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی اور دیگر مقامی گروپوں کے نامزد امیدوار ذوالقرنین خان لاشاری سے ہو گا کارپوریشن کے 27ارکان نئے ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے اس عہدہ کے لئے آٹھ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سید دلاور حسین نقوی،ذوالقرنین خان لاشاری،ملک اے ڈی بھمبھانی،سرمد سلیم،شیخ محمد نقیب،ذکاء الدین گجر،شیر باز خان بزداراورملک خالد محمود شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو نشانات بھی الاٹ کردئیے تھے انتخابی مہم کے دوران چار گروپوں کے بڑے پیمانے پر جوڑ توڑ ہوئے اور تمام گروپ اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے رہے لیکن گذشتہ دو روز میں جوڑ توڑ میں شدت آگئی اورمبینہ طور پرسردار اویس احمد خان لغاری کے رابطے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز نے براہ راست مداخلت کرکے مسلم لیگ ن کے تمام دھڑوں کا یکجا ہونے کی ہدایت کی جس کے نتیجہ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم گروپ کے ارکان ،میئرکارپوریشن کے علاوہ میاں سلطان محمودڈاہا،ملک فہیم امجد،محترمہ طیبہ عزیزنے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار سید دلاور حسین کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ قبل ازیں میاں سلطان محمودڈاہا،ملک فہیم امجد،محترمہ طیبہ عزیزنے سات ارکان پر مشتمل اپنے گروپ کی طرف سے ملک اے ڈی بھمبھانی کونامزد کیا تھامسلم لیگ ن کے تمام دھڑوں کے یکجا ہونے کے بعد سید دلاور حسین نقوی کی اکثریت واضح جبکہ ان کے مقابلہ میں محمد حنیف خان پتافی اور دیگر مقامی گروپوں کے امیدوار ذوالقرنین خان لاشاری کی پوزیشن بظاہر کمزورنظر آرہی ہے اور آج پولنگ کے بعد تمام صورت حال سامنے آ جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر