حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ‘ جاوید اختر انصاری

حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ‘ جاوید اختر انصاری

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و مشیر وزیر آعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتی ہے تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے اور موجودہ حکومت کے قیام میں تاجر برادری کی کاوشوں اور جدوجہد سے انکار ممکن نہیں ہے حکومت ہر وہ اقدامات کرے گی جس سے ملک تجارت فعال ہو اور تاجر برادری خوشحال ہو ملک کی ترقی کے لئیے تاجر برادری کا کردار ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی تاجر تنظیم کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ،سٹی صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھائے، چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تاجر برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، تاجر برادری پہلے ہی بے شمار چیلنجز کا سامنا کررہی ہے اس تمام تر صورتحال کے باوجود تاجر برادری ٹیکسوں کی ادائیگی اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی تاجر تنظیم کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ہم ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تجاوزات کے خاتمے، ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کو بلاوجہ تنگ کرنے کی بجائے قانونی دائرہ اختیار میں رہ کر اقدامات اٹھائیں تاکہ ایک طرف لوگوں کو روزگار ملتا رہے اور دوسری جانب قانون کی بالادستی بھی برقرار رہے۔،اس موقع پر خواجہ عرفان،خواجہ عمران صدیقی،خواجہ ولید،عمران بھٹی،رانا اکرم،ندیم صدیقی ،شیخ الطاف،شاہد توکل،کامران بھٹہ عبدالغفوموجود تھے۔

جاوید انصاری

مزید : ملتان صفحہ آخر