عمر قید کی سزا پانے والی خاتون کو عدم ثبوتوں کی بناء پر مقدمہ سے بری کرنیکا حکم

عمر قید کی سزا پانے والی خاتون کو عدم ثبوتوں کی بناء پر مقدمہ سے بری کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قتل میں مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والی خاتون کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزمہ صائمہ بی بی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں 7 جولائی 2009 ء کو فرزانہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمہ وقوع سے 7 روز بعد درج کیا گیا تھا اور مقتولہ کی نعش بھی ویران علاقے سے ملی تھی جبکہ مذکورہ مقدمہ میں ثمینہ اور دیگر 1 خاتون کو نامزد کیا گیا ، جس پر سیشن کورٹ نے دیگر خواتین کو مقدمہ سے بری اور اپیل گزار کو 25 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی تھی جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے مقدمہ سے بری کیا جائے۔
بری