رحیمیار خان ‘ آگ میں جھلس کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں جاں بحق

رحیمیار خان ‘ آگ میں جھلس کر زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کھاناپکانے کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث50فیصد جھلس کرشدیدزخمی ہونیوالی25سالہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

خاتون ہسپتال دم توڑگئی، تفصیل کے مطابق ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی25سالہ صابی مائی جو کہ لکڑی کے چولہے پر کھانا پکانے میں مصروف تھی کہ اچانک کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں وہ 50فیصد جھلس کر شدیدزخمی ہوگئی، ورثاء نے آگ پر قابو پاکر صابی مائی کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہاں 7روز طبی امداد کے باوجود صابی مائی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -