سندھ ہائی کورٹ کا دوا ساز کمپنیوں کو عبوری ریلیف دینے سے انکار
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے دوا ساز کمپنیوں کو عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے ۔منگل کو ڈرگ انسپکٹرز کے تابڑ توڑ چھاپوں کے خلاف دواساز کمپنیوں کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
دوا ساز کمپنیوں کو عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ فریقین کو سنے بغیر ڈرگ انسپکٹرز کو کارروائیوں سے نہیں روک سکتے ،دوا ساز کمپنیوں کا موقف تھا کہ ڈرگ انسپکٹرز ہمارے اسٹاک کو ضبط کر رہے ہیں، قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہمیں پروڈکشن بنانے سے بھی روک دیا گیا ہے،عدالت نے ڈرگ انسپکٹر سے استفسار کیا کہ آپ کی کارروائیاں کیا کراچی میں جاری ہیں، جس پر ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ کمپنیوں نے غیر قانونی اضافہ کیا، پورے ملک میں آپریشن جاری ہے، دواساز کمپنیوں نے قواعد کے برعکس قیمتوں میں اضافہ کیا،معاملہ ڈریپ اپیلنٹ میں بھی زیر سماعت ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے ڈریپ اپیلنٹ کا فیصلہ آنے دیں، پھر معاملے کو دیکھیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ