اوآئی سی کی فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی تعریف

اوآئی سی کی فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی تعریف

جدہ(آئی این پی ) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ میں ہوئی۔ملاقات کے دوران راجہ علی اعجاز نے کہا کہ مشترکہ کوششوں نے او آئی سی کو ایک مضبوط ادارہ بنا دیا ہے، ہم اسلامی ممالک کے معاملات سے متعلق متحدہ پوزیشن لیتے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر یوسف العثمین نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی موقف اور حمایت کی تعریف کی، پاکستانی سفیر نے مسئلہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستانی عوام اسلامی تعاون تنظیم کے مشکور ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

اوآئی سی

مزید : ملتان صفحہ آخر