کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان ، عوام میں خوشی کی لہر ، کمشنر ڈیرہ سے رپورٹ طلب

کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان ، عوام میں خوشی کی لہر ، کمشنر ڈیرہ سے رپورٹ طلب

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان کردیا گیا، حکم نامہ جاری ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے عوام کا کوٹ ادو کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل کے حل کے لیے ضلع بنانے کا مطالبہ دیرینہ تھا،3نومبر2017کووزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کوٹ ادو کے موقع پر بھی کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا مطالبہ ان کے سامنے رکھا گیا تھا اور کوٹ ادو کی حلقہ سے آزاد(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

حیثیت میں منتخب ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی جب پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر رہے تھے تو کوٹ ادو کو ضلع بنانے کے بارے بات چیت کی تھی عمران خان نے وزیراعظم بننے اور اپنے و فاقی وزیر مملکت بننے کے بعد بھی اس منصوبہ پر کام جاری رکھا اس بارے ایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے بھی پارٹی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے سامنے کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا وعدہ لیا تاہم اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہوگیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری ڈائریکٹو بورڈ آف ریونیو نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے لیٹر نمبر 902۔905۔2016/4۔118کے تحت ترمیمی بنیادوں پر اس بارے رپورٹ طلب کر لی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کے پاس بھی پہنچ گیا ہے جس پر تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ،دوسری طرف ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹو جاری ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی ہے،اس بارے سابق امیدوار وچئیرمین یونین کونسل پتل ملک طاہر محمود پتل،چےئرمین یونین کونسل درگھ اللہ بچایا ،سابق ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی،جنرل کونسلروں رائے عابدحسین پرہاڑ،سید جاوید شاہ، سابق کونسلر،رانا جاوید اقبال،مخدوم شفیق الرحمٰن،سید شہباز غوث بخاری،ملک مظہر آرائیں،پیر ماجد شاہ گیلانی، ملک اسلم لیل ودیگر نے کہا کہ کوٹ ادو ضلع بننے کے اعلان سے ان کے دل کی مراد بھر آ ئی ہے،وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی کاوش سے تحریک انصاف کی حکومت نے کوٹ ادو والوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے وہ وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کوٹ ادو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -