لاکھوں کرپشن ، اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد، مدثر عارف کھوکھر احاطہ عدالت سے گرفتار

لاکھوں کرپشن ، اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد، مدثر عارف کھوکھر احاطہ عدالت سے ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد مدثر عارف کھوکھر کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر سرکل آفیسر بہاولنگر نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منچن آبادپر الزام تھا کہ انہوں نے عام انتخابات 2018کے دوران رینٹ پر لی جانے والی ٹرانسپورٹ کے فیول کی ادائیگیوں کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی۔ اسکے علاوہ بھٹہ جات اور مختلف پٹرول پمپ کو کیے جانے والے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

جرمانوں کی مد میں بھی لاکھوں کی کرپشن کی گئی۔مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مقدمہ نمبر02/19تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر میں درج کیا گیا تھا ۔ ملزم نے اینٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔آج ضمانت خارج ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپورعمران رضا عباسی نے سرکل آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ گرفتارملزم کی تفتیش مکمل کر کے جلد از جلد چالان عدالت مجاز میں جمع کرائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -