شہباز شریف ہسپتال ‘ ادویات سپلائی شروع ‘ مریضوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف ہسپتال ‘ ادویات سپلائی شروع ‘ مریضوں میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کی خصوصی کاوشوں کے باعث ادویات کا بحران ٹل گیا،معروف صنعتکار کی جانب سے لاکھوں روپئے کی ادویات کا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سٹاک ہسپتال پہنچا دیا گیا،شوگر کے مریضوں کے لئے اچھی خبر،ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں آج سے 1000 انسولین کی کھیپ بھی پہنچا دی جائیگی،تفصیل کے مطابق شہر کے دل میں واقع ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال نہ صرف ملتان کے اندرون شہر کی بڑی آبادی کو کور کرتا ہے بلکہ نشتر ہسپتال کے اضافی بوجھ کو سنبھالے ہوئے ہے،گزشتہ چند روز سے بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال میں انسولین ناپید ہو چکی تھی جبکہ وبائی امراض کے لئے اینٹی بائیوٹک سمیت دیگر ادویات کا بھی بحران تھا،مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر راو امجد نے ذاتی بنیادوں پر مخیر حضرات سے ملاقات کی اور ہسپتال میں جاری ادویات کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر راو امجد نے بتایا کہ مخیر حضرات سے ملاقاتوں میں بے پناہ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،ملتان کے بڑے صنعتکار احسن رشید کی جانب سے ہسپتال کو لاکھوں روپئے مالیت کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ 1000 انسولین کی وائلز آج پہنچ جائیں گی،علاوہ ازیں شوگر، بلڈ پریشر،اور اینٹی بائیوٹک کی وافر مقدار اب ہسپتال میں موجود ہو گی،ان ادویات کی قیمت لاکھوں روپئے بنتی ہے،ایم ایس کا مزید کہنتا تھا کہ غریب مریضوں کے علاج میں رکاوٹ کسی صورت پیدا نہیں ہونے دیں گے۔