ڈیرہ ’’پھر پیشی‘‘ شہری مشتعل ‘ سول جج پر حملہ ‘ ملزم گرفتار

ڈیرہ ’’پھر پیشی‘‘ شہری مشتعل ‘ سول جج پر حملہ ‘ ملزم گرفتار

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سول جج مسرور عاشق پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، عدالتی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کر لیا،تفصیلات کے مطابق سول جج درجہ اول مسرور عاشق کمرہ عدالت میں ایک(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

مقدمہ کی سماعت کر رہے تھے کہ کمرے میں موجود ملزم نصیر احمد نے اچانک سول جج مسرور عاشق پر قاتلانہ حملہ کی کوشش کی جسے عدالتی اہلکاروں نے قابو کر لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی ایس ایچ او سول لائن نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرتے ہو ئے محمد حسین سٹینو گرافر سول جج کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 124/19 بجرم 353/324 ت پ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ عرصہ چھ سال سے اس کا تقسیم اراضی وغیرہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ کرنے کی بجائے ہر دفعہ پیشی پر پیشی دے دی جاتی ہے جس کی بنا پر اس نے جج پر حملہ کیا۔

سول جج حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر