کشکول والا معاہدہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا ‘ لیاقت بلوچ

کشکول والا معاہدہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا ‘ لیاقت بلوچ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے مہنگائی کا سونامی بدعنوانی ،ناکامی وپریشانی کا عنوان بن گیا ہے بلوچستان پاکستان کیلئے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

حساس اور دشمن قوتوں کے دل میں ہمیشہ کھٹکتاہے دہشت گردوں نے تمام اقوام وعلاقوں اورسیکورٹی فورسزکو ٹارگٹ بنایاہے دشمن کا اصل ہدف افراتفری پھیلانا اورملک کو غیر مستحکم کرنا ہے دہشت گردی کے تمام چہرے بے نقاب ہونے چاہیں ۔دہشت گردی کے بڑے واقعات کے بعد بھی وفاقی وصوبائی حکومت خاموش ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے یکسوئی سے کام ہونا چاہیے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف وزیراعظم سمیت پوری قوم متحد ویکسوتھی اور خیر سگالی کاپیغام پوری دنیاکو دیا یہاں بیرونی ہاتھ سرگرم مگر ان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام سوال کررہے ہیں کہ سعودی وعرب امارات ودیگر ممالک سے آنے والے ڈالرزکہاں گئے ہیں۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ساڑھے چودہ ارب ڈالر کا قرضہ لیا جارہا ہے جو آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا۔اتنے ڈالرزآنے کے باوجود بے روزگاری مہنگائی بڑھ رہی ہے معیشت تباہ ہورہی ہے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی خوشخبری دینے والے غلامی کاطوق قوم کے گلے میں ڈال رہے ہیں یہ ذلت آمیز معاہدہ ہے اور کشکول والامعاہدہ کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا معاشی بحران کنٹرول نہ کیا گیا تو بہت بڑابحران آئیگا ۔ افغانستان کی سرزمین پر امریکہ شکست کھاچکاہے جنہیں دہشت گردکہتا تھا اب انہیں سے مذاکرات کررہے ہیں اسرائیل اور ہندوستان امریکہ کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں اس لیے یہ بڑافیصلہ کن مرحلہ ہے کہ افغان عوام کا ہر قیمت پر ساتھ دیاجائے امریکہ کو روس کی طرح کوئی شرمناک ریلیف نہیں ملنا چاہیے ان حالات کے دباؤ پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی غلطی نہ کی جائے ۔پارلیمنٹ ،قومی قیادت ،ریاست کے تمام اداروں کو اس مرحلے پر ایک واضح لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے جماعت اسلامی قومی سطح پر قومی وحدت ویکجہتی کا کرداراداکر تی رہیگی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -