جان کو خطرہ ‘ ڈی پی او ساہیوال ‘ ایس ایچ او شاہ کوٹ کو خاتون کو تحفظ فراہم کرنیکا حکم

جان کو خطرہ ‘ ڈی پی او ساہیوال ‘ ایس ایچ او شاہ کوٹ کو خاتون کو تحفظ فراہم ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وراثتی جائیداد اور رقم ہڑپنے کے بعد فصل کاشت کرنے پر ہراساں و پریشان کرنے بارے درخواست پر ڈی پی او ساہیوال کو خاتون کو تحفظ فراہم (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں خاتون ثروت ناز نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے والدین اور بھائی اسکی وراثتی جائیداد میں حصہ دینے سے محروم کرنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ اسکی ڈیڑھ لاکھ کی رقم بھی امانت تھی جو کہ ہڑپ کرلی گئی اور اب وراثتی جائیداد پر فصل کاشت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اس لیے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ اور ڈی پی او ساہیوال کو خاتون کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -