بیوی ‘ بچوں کو آگ لگانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بیوی ‘ بچوں کو آگ لگانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان(خبر نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ملک خالد محمود نے بیوی اور پانچ بچوں کو آگ لگانے والے ملزم نذر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کر نے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ کچہ کھوہ پولیس کے مطابق غلام شبیر نے9اپریل کو مقدمہ درج کرایا کہ ملزم نذر جو کہ اس کا بہنوئی ہے نے اپنی بیوی مریداں مائی ، کزن صفیہ اور بچوں ریحان ، امبرین ، نمرین اور شازیہ کو کھانے کھلانے کے بہانے کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی تھی آگ سے شدید زخمی ہونے سے مریداں مائی جانبحق ہو گئی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر