چوک سرور شہید ‘ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ‘ شہریوں کا احتجاج

چوک سرور شہید ‘ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ‘ شہریوں کا احتجاج

  

چوک سرور شہید ( نا مہ نگار)غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،تفصیل کے مطا بق واپڈا سب ڈویژن چوک سرور شہید کی طرف سے جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا ،روزانہ لائنوں کی مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دی جاتی ہے ،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ،طویل جبری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں اور مساجد میں نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،چوک سرور شہیدکے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مرمت ہے جو ختم ہو نے میں نہ آرہی ہے،اصل میں بجلی چوری اور لائن لاسز کنٹرول کر نے کیلئے عزیز چوک فیڈر ،سٹی فیڈر اور بہار فیڈر پر گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -