ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وار داتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیل کیمطابق تھانہ سیتل تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے اقبال کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گھر سے ایک لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کے زیورات و نقدی اور عرفان کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے عثمان کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے عثمان کی بیوی سے پرس چھین لیا پرس میں پانچ ہزار روپے اور سونے کی بالیاں موجود تھیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے نسیم کے گھر سے ایک لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے عمیر کے کنٹینر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے میڈیسن کے کارٹن چوری کر لئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں چوروں نے ارسلان کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چوروں نے اصغر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکووں نے عزیز سے موٹر سائیکل چھین لی۔ تھانہ قادر پورر اں کے علاقے میں ڈاکووں نے فہیم اور اس کی بیوی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے زیورات و موبائل فون چھین لئے۔ متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔