حاصل پور‘ نہر میں کئی فٹ چوڑا شگاف لاکھوں مالیت کی فصلیں تباہ ‘ کسانوں کا احتجاج

حاصل پور‘ نہر میں کئی فٹ چوڑا شگاف لاکھوں مالیت کی فصلیں تباہ ‘ کسانوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور ( نمائندہ خصوصی ) حاصل پور کے قریب تلہٹر روڑ پر نہر فورڈ واہ میں کئی فٹ چوڑا شگاف پٹرنے سے نہر کا پانی بے قا بو ہو (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

گیا۔کھیتوں میں پٹری لاکھوں روپے مالیت کی فضل تباہ ہو گئی۔نہر فورڈ واہ پختہ بنائی گئی تھی۔محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھکیدار نے ناقص میٹریل استعمال کیا۔جس کی وجہ سے نہر پختہ ہونے کے باوجود اس میں بڑا شگاف ہو گیا۔مقا می لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔جبکہ محکمہ کا کوئی ذمہ دار افسر موقع پر نہ پہنچا ہے۔مقامی کسانوں نے بتایا۔کہ حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نہر ی شگاف سے کسانوں کی فضل تباہ ہو گئی ہے۔سیاسی وسماجی رہنماوں حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ۔میاں عبدالجبار ایڈووکیٹ اور رانا قمر الطاف مے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج