نوجوان سے ہاتھا پائی کرنے پر دو ٹریفک پولیس اہلکار معطل
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں شہری سے ہاتھا پائی کرنے پر ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔چندروز قبل گلشن اقبال نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری میں پارکنگ کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک آگئی، جبکہ ایک اہلکار نے اپنی سرکاری پستول بھی نکال لی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے دونوں اہلکاروں کو معطل کیا، جبکہ ایس ایس پی ایسٹ ٹریفک کو واقعے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واقعے پر آئی جی سندھ کلیم نے بھی انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ چھان بین اور تحقیقات کے مراحل میں پولیس اہلکاروں، شہریوں کے بیانات اور باالخصوص سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے۔ اگر غلطی شہری کی بھی ہو تو قانونی کارروائی کی جائے۔