سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منہاج قدوائی نے کہا ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایک فعال ادارہ ہے،جو اتا ئی ڈاکٹروں کے خلاف اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جدوجہد کررہا ہے ۔کمیشن نے اب تک 4238صحت کے مراکز رجسٹر ڈکرلئے ہیں ۔اتائیوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ۔کراچی میں 80ہزار سے زائد اتائی ڈاکٹر موجود ہیں۔حکومت سے ہم نے 365ملین بجٹ پاس کرنے کی اپیل کی تھی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ہاؤس میں کمیشن کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ٹیپو سلطان بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر منہاج قدوائی نے کہا کہ ہم مسائل کو حل کرنے کی طرف گامزن ہوچکے ہیں۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صفر سے کام شروع کیا اور اس کمیشن کو فعال کیا جو اتا ئی ڈاکٹروں کے خلاف اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جدوجہد کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2لاکھ جبکہ کراچی میں 80ہزار سے زائد اتائی ڈاکٹر موجود ہے ،اب تک کمیشن نے 193کلینکس کو سیل کیا جبکہ 500سے زائد صحت کے اداروں کو تنبیہی خطوط جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹو ریٹ آف کمپلینٹ بھی مکمل فعال ہے اور اب تک ہمیں 40شکایتیں موصول ہوئی ہے جس میں 27شکایات کو کامیابی کے ساتھ حل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے 200انتظامی نمائندوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔ڈاکٹر منہاج نے کہا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں کی اصل تعداد جانچنے کیلئے جیو میپنگ کی جارہی ہے جس سے نہ صرف اسپتالوں کی تعداد کا پتہ چلے گا بلکہ اتائیت کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔