کراچی ، پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا پریس کلب کے سامنے دھرنا

کراچی ، پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا پریس کلب کے سامنے دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔احتجاجی دھرنے میں صو بائی اور ضلعی قیادت موجود تھی۔مظاہرین نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات فوری حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے سندھ بھر کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔