سندھ ہائیکورٹ نے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ22سال بعدنمٹادیا

سندھ ہائیکورٹ نے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ22سال بعدنمٹادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے4افرادکے قتل کامقدمہ22سال بعدنمٹادیا،2ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق، منگل کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 4افرادکے قتل کامقدمہ22سال بعدنمٹادیا گیا،عدالت نے 2ملزمان نذیر اور دلاور کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کردی۔ماتحت عدالت نے2ملزمان کوپھانسی،3کوعمرقیدکی سزاسنائی تھی،ملزمان ڈاکٹرعبدالجلیل،علی اصغراورغلام علی کوعمرقیدکی سزاسنائی تھی،ملزمان نے 1997میں پانی کے تنازعہ پر مخالف پارٹی پر حملہ کیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر