ایزی پیسہ اور زونگ4G کے مابین شراکت داری

ایزی پیسہ اور زونگ4G کے مابین شراکت داری

کراچی (پ ر)ملک کی سب سے پہلی اور بڑی موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی سروس ایزی پیسہ نے پاکستان کے نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G کے ساتھ براہ راست انضمام فراہم کرنے کیلئے شراکت داری کی ہے۔ اپنی ڈیجیٹل جدتوں کو تسلیم کروانے والی ان دو کمپنیوں کے مابین یہ شراکت داری اعلیٰ قدر، آسانی اور پاکستان میں موبائل اور برانچ لیس بینکنگ انڈسٹریز کی مضبوط ترقی کیلئے درجہ بندی کے وعدوں کے ساتھ صارف کے تجربہ کو بہتر بنائے گی۔ معاہدے پر دستخط منعقدہ ایک تقریب میں ہوئے جس میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام سی ای او اسلم حیات، ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک اور متعلقہ ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب میں زونگ کی طرف سے چیف فنانشل آفیسر لی وین یو اور قائم مقام چیف کمرشل آفیسر معید جاوید دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں کے ہمراہ موجود تھے۔ ایزی پیسہ اور زونگ 4G کے مابین مجموعی مقصد پاکستان کے عوام کو آسانی اورمذید سہولیات کی فراہمی ہے۔ اداروں کے مابین یہ مطابقت اومنی چینل کے اعلیٰ تجربہ کے ذریعہ مالی اور ٹیلی کام ضروریات کے انتظام کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے صارفین کی زندگیوں میں قدر شامل کرے گی۔ مالیاتی خدمات اور رابطہ تک رسائی روزمرہ زندگیوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر