یو آئی ٹی کے زیر اہتمام CISCO نیٹ ورکنگ اکیڈمی کا آغاز

یو آئی ٹی کے زیر اہتمام CISCO نیٹ ورکنگ اکیڈمی کا آغاز

  

کراچی (پ ر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے زیر اہتمام یو آئی ٹی کراچی کیمپس اور CISCO's نیشنل کانفرنس میں قائم ہونے والی یو آئی ٹی Cisco's نیٹ ورکنگ اکیڈمی (NetAcad) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر Cisco کے کنٹری جی ایم کاشف الحق، CISCO کے ٹیکنیکل منیجر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ مارک خایت سمیت معزز مہمان، طلباء، میڈیا کے نمائندے اور NetAcad کے ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔ ایوارڈ کی تقسیم کے ساتھ محمد جنینی اور فہیم انور تقریب کا لازمی حصہ تھے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے گریجویٹ انجینئر وصی حیدر کی جانب سے ’’Ethical Hacking‘‘ کے موضوع پر شرکاء کے لئے خصوصی کورس بھی پیش کیا گیا۔ انجینئر وصی CISCO سے تصدیق شدہ ethical hacker اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹ بھی ہیں۔ یہ کورس پاکستان میں مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں میں حالیہ سیکورٹی حملوں کے باعث پیش کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور تعلیم کا اگلی صدی میں اہم کردار ہوگا جو لوگوں اور ممالک کے لئے بڑے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ یہ معلومات اور علم کی طاقت کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہیں لیکن انٹرنیٹ کی مدد پر مبنی تعلیم کا فقدان اور ٹیکنالوجی کے خواہش مند ورکرز کی کمی عالمی مسائل ہیں جو نئی معیشتوں میں مستقل نقصان کے پیچھے قوموں کے لئے خطرات پیدا کرتے ہیں۔ یو آئی ٹی میں Cisco نیٹ ورکنگ اکیڈمی پروگرام ان چیلنجز کا بروقت ردعمل ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -