حیدر آباد ، بجلی چوروں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا ، 2 اہلکار زخمی

حیدر آباد ، بجلی چوروں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا ، 2 اہلکار زخمی

  

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 4 میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران حیسکو ٹیم پر حملہ، جس کے نتیجے میں دوحیسکواہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حیسکو ٹیم حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر4 میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹنے کے لئے پہنچی تو وہاں موجود افراد نے حیسکو ٹیم پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار سلیم اور شجاع الدین شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ حسین آباد میں 4 نامزد ملزموں سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔میڈیا سے بات چیت میں ایس ڈی او حیسکو امید علی نے اس ضمن میں بتایا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما صنم تالپور کی سربراہی میں حیسکو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -