کتاب بہترین ساتھی ‘فارغ اوقات میں مطالعہ کرتی ہوں،مومنہ بتول
لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ بتول نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں پرفارمنس کا مارجن ہوتا ہے۔غیر معیاری کام کرنے کی بجائے فارغ بیٹھنا منظورہے ۔ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا ادھورا ہے ، دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں ، بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے ، نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
مومنہ بتول نے کہا کہ محسن نقوی ،احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں فارغ اوقات میں ان کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں۔