ایلکوٹ کالج میں واٹر کلرز کے حو الے سے سہ روزہ ورکشاپ

ایلکوٹ کالج میں واٹر کلرز کے حو الے سے سہ روزہ ورکشاپ

  

کراچی (پ ر)گزشتہ روز ایلکوٹ کالج پی ای سی ایچ ایس میں واٹر کلرز کے حو الے سے ایک سہہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام انتہائی باصلاحیت فنکارہ انعم اشرف نے کیا جنہوں نے انڈس ویلی سے مصوری میں اپنا گریجویشن مکمل کیا ہے ۔ورکشاپ کا اہتمام کالج کے اسٹوڈیو میں کیا گیا جس میں نشستوں کے علاوہ تمام میٹریل بھی میسر تھاجب کہ انعم اشرف ورکشاپ کے شرکاء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔ورکشاپ کے پہلے دن کا موضوع آرکیٹیکچر تھا۔ انعم اشرف نے ورکشاپ کے شرکاء کی موضوع کے انتخاب کے حو الے سے رہنمائی کی۔دوسرے دن کا موضوع لینڈ اسکیپ تھا ۔ اس دن کے طلباء نے رنگ سازی اور ان کے امتزاج اورانتخاب کے بارے میں رہنمائی حاصل کی ۔ اس موقع پر انہیں واٹر کلر کے ذریعے بیسک اسٹروک لگانے کا صحیح انداز بھی سکھایا گیا۔ورکشاپ کے تیسرے اور آخری دن طلباء کو موضوع کی قید کے بغیر اپنے ‘اپنے انداز اور سوچ کو صفحہ پر اتارنے کا موقع فراہم کیا گیا۔سہہ روزہ ورکشاپ کے شرکاء نے ورکشاپ کو بھرپُور اندا زمیں انجوائے کیا۔اس دوران انہوں نے واٹر کلر کے حوالے سے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور ایسے فن پارے بنائے جنہیں وہ فخر سے اپنے ہمراہ گھروں کو لے گئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -