وکیل کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

وکیل کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر وکیل اور بیٹے کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو دو دو مرتبہ سزائے موت سنادی ۔مجرموں میں محسن بلوچ ،عابد الیاس بلوچ عرف کالو شامل ہیں پولیس کے مطابق مجرموں نے مارچ 2012 میں سینئر وکیل صلاح الدین حیدر کو بیٹے علی رضا سمیت قتل کیا تھا ،صلاح الدین حیدر کو ملیر کورٹ جاتے ہوے غازی ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا،مجرموں کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -