چین جنوبی پنجاب میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے تیار ، اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں شروع

چین جنوبی پنجاب میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے تیار ، اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں ...

سخی سرور (نامہ نگار) چینی سرمایہ کار اب جنوبی پنجاب میں بھی سرمایہ کاری کریں گے.ایم پی اے سردار احمد علی دریشک سے مسٹر لی اور مسٹر ونگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات. چینی سرمایہ کار جنوبی پنجاب میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے.چینی سرمایہ کاروں نے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کو بتایا پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گے. روڈ سکول ہسپتال چینی سرمایہ کاروں تحفہ کے طور پر بنا کر دیں گے. تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

انصاف کے ایم پی اے و ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک سے پنجاب اسمبلی میں مسٹر لی اور مسٹر ونگ کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے نے ملاقات کی. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان جنوبی پنجاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ وہ پنجاب اور خاص کر جنوبی پنجاب میں مراحلہ وار لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے. چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ پاک چینی دوستی پر وہ مفت تحفہ کے طور پر روڈ سکول ہسپتال اور دیگر منصوبے بنا کر دیں گے. پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گے. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر انکے مشکور ہیں. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کریں گی. پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے جنوبی پنجاب میں مزید بہتری آئے گی. روڈ سکول ہسپتال چینی سرمایہ کار تحفہ کے طور پر بنا کر دیں گے. اس موقع پر چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یار عباس بھی موجود تھے.

سرمایہ کاری

مزید : صفحہ اول