دہشتگردوں کیخلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے: فورسز الرٹ ہیں: وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا

دہشتگردوں کیخلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے: فورسز الرٹ ہیں: وزیر اعلٰی خیبر ...

  

پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردوں نے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی اور ان کی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گردتھے جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ایسے واقعات کو کانٹر کرنا آسان نہیں، آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارے جس کے بعد گھر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -