تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کردی

تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر ...

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کردی ۔ نظر ثانی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مس کنڈیکٹ الزامات کو حزف کر دیا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ فیصلہ میں تحریک انصاف کے دھرنے کیخلاف آبزریویشنز دی گئی ۔ درخواست میں کہاگیا کہ تحریک انصاف کا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحرین انصاف کے خلاف آبزرویشنز کا حذف کیا جائے ۔تحریک انصاف نے اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسی پر مس کنڈکٹ کے الزامات لگا کر نظر ثانی دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے نظر ثانی پر اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔الیکشن کمیشن نے بھی دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی پر اعتراضات ختم کرکے دوبارہ جمع کرادی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر