دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گور د وارہ ننکانہ صاحب میں حاضری

دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گور د وارہ ننکانہ صاحب میں حاضری

  

لاہور(فلم رپورٹر)بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گور د وارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں حاضری ،مذہبی رسومات اداکیں ،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پیلک ریلیشز آفیسر عامر حسین ہاشمی ان کے ہمراہ ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ عمر جاوید اعوان ،اور کیئر ٹیکر عتیق گیلانی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔پارٹی لیڈر سردار ہر ویندر سنگھ خالصہ نے کہا کہ ہم اپنی عزت افزائی اور مہمان نوازی پر بہت خوش ہیں ،پاکستانی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین و سیکرٹری نے بہت عمدہ انتظامات کئے ،گورو جی کی دھرتی کو شاد و آباد رکھنے اور یہاں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم دعا گو ہیں ۔سردار ہر ویندر سنگھ خالصہ نے کہا یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کے لئے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے، اس دن ان کے دسویں گرو (گروگوبند سنگھ) نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھااس موقع پر غسل کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔انگلینڈ سے آئے سردار اوتار سنگھ سنگھیڑا نے کہا کہ پوری سکھ قوم حکومت پاکستان اور عمران خان کی بے حد شکر گزار ہے ہم حکومتی انتظامات کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے ۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ سکھ قوم کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔سکھ خواتین نے اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوب الفاظ میں تعریف کی ،ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی جانب سے ہمارے انتظامات کی تعریف قابل تحسین عمل ہے۔

ننکانہ صاحب

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -