35 سال فارن سروس میں خدمات ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو خراج تحسین

35 سال فارن سروس میں خدمات ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو خراج تحسین

  

اسلام آباد (این این آئی)سبکدوش ہونیو الی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بیٹ رپورٹرز سے الوداعی ملاقات کی جس میں نامزد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے ،اس موقع پر سبکدوش ہونیو الی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ 35 سال فارن سروس میں خدمات سرانجام دینے کے بعد رخصت ہورہی ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی مدد اور حمایت ملک کی خارجہ پالیسی کے فروغ کے لئے اہم ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان کو بہت سے لوگ حسد سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فارن پالیسی کے حوالے سے دو ہزار گیارہ کا سال بڑا کٹھن تھا لیکن اس سے کامیابی سے نکل آئے ۔نو منتخب سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاکہ تہمینہ جنجوعہ کا کیریئر بہت شاندار رہا ہے۔سہیل محمود نے کہاکہ اہم خارجہ پالیسی ایشوز پر میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

خراج تحسین

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -