حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے، پرویز اشرف
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے،ایک طرف حکومت کہتی ہے نیب آزاد ہے دوسری طرف کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں احترام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ ملک کے پانچ وزرائے اعظم نیب کورٹوں کو بھگت رہے ہیں، کیا سسٹم میں خرابی ہے؟ کیا اچھی بات ہے کہ سارے وزرائے اعظم کورٹوں کے چکر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ایک بھی اچھا وزیراعظم نہیں آیا، اللہ رحم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو محترمہ بینظیر اور آصف زرداری تک سب نے عدالتوں کا سامنا کیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت کہتی ہے نیب آزاد ہے دوسری طرف کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان دو باتوں میں سے کس پر اعتبار کیا جائے ،کیا یہ سب کچھ وزیر اعظم کی ایما ن ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی ورکر کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب ڈرامہ عوام کی توجہ ہٹانے کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جتنے وعدے انتخابات میں کیے تھے ان سب کی نفی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوں لگتا ہے کہ ہر چیز بچوں کے ہاتھ میں ہے۔
راجہ پرویز اشرف