نیب کیس، حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کیلئے آج ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے

نیب کیس، حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کیلئے آج ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے
نیب کیس، حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کیلئے آج ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثوں،منی لانڈرنگ اورصاف پانی کے کیسزمیں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے جبکہ نیب حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی اورگرفتاری کیلئے ہائیکورٹ میں موقف پیش کرے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور