لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ،نشیبی علاقے زیرآب

لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ،نشیبی علاقے زیرآب
لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ،نشیبی علاقے زیرآب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،بارش کے باعث نشیبی علاقوں کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے کچے گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ،بارش سے نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،بارش کا سلسلہ قصور،پتوکی،چناب نگر،جھنگ، کندیاں،رینالہ خورد،کلورکوٹ،منڈی بہاؤالدین اورگردونواح میں بھی جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -