امریکی صدر نے یمن جنگ سے نکلنے کیلئے کانگریس کی قراردادویٹوکردی

امریکی صدر نے یمن جنگ سے نکلنے کیلئے کانگریس کی قراردادویٹوکردی
امریکی صدر نے یمن جنگ سے نکلنے کیلئے کانگریس کی قراردادویٹوکردی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کیلئے کانگریس کی قراردادویٹوکردی۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ قراردادغیرضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کیلئے کانگریس کی قراردادویٹوکردی،قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مددختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قراردادغیرضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے ،امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشتگردی آپریشن کرتی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی