ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج بدھ کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
17اپریل بد ھ۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے ۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔

ثور
17اپریل بد ھ۔ لوگوں کا دِل جیت لیں گے اور لوگوں کو متاثر کریں گے۔ لکھنے پڑھنے اور معلومات کو فروغ دینے پر زور رہے گا۔ ہنسی مزاق اور تفریح میں مزہ آئے گا۔
جوزا
17اپریل بد ھ۔ بہتر طور پر عملی پلاننگ کر کے اپنے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ ذمہ دار افراد ماتحت عملے کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئیں گے۔

سرطان
17اپریل بد ھ۔ بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے اصول نہ توڑیں ۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

اسد
17اپریل بد ھ۔ حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔

سنبلہ
17اپریل بد ھ۔ مسلسل اخراجات کی وجہ سے ذہنی دباؤ ہو سکتا ہے لہٰذا اخراجات پر قابو پائیے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔

میزان
17اپریل بد ھ۔ تحقیقاتی جذبہ اور مہم جوئی کی ابتداء کا اظہار ہو رہا ہے۔ محبت کی روشنی نمودار ہو گئی ہے لوگ کہیں گے کہ آپ مختلف قسم کے لباس پہن رہے ہیں اسی سے کچھ ہو رہا ہے۔

عقرب
17اپریل بد ھ۔ ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

قوس
17اپریل بد ھ۔ جذباتی پن اور بے چینی کا مظاہرہ مزید خواہ مخواہ کے مسائل لا سکتا ہے۔ حوصلہ ‘ صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ دیرینہ خواہش کی تکمیل ہو سکے گی۔

جدی
17اپریل بد ھ۔ بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں بھی کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔

دلو
17اپریل بد ھ۔ شراکت کے بارے میں فیصلہ کرنے‘ اجتماعی کوششوں اور ازدواجی حیثیت پر زور رہے گا۔ زندہ دِلی سے دن گزرے گا۔ محبوب سے ملاقات ہو سکے گی۔

حوت
17اپریل بد ھ۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہوگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔سوچ وسعت اختیار کرے گی۔