ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا لیکن کن کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق ہو گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا لیکن کن کھلاڑیوں کے ناموں پر ...
ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا لیکن کن کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق ہو گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کل کیاجائے گا تاہم 17 کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ 15 رکنی سکواڈ اور انگلینڈ کیخلاف سریز کیلئے دو اضافی کھلاڑیوں کے ناموں پر غور جاری ہے ، قومی سلیکشن کمیٹٰ اور ٹیم مینجمنٹ 18 کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کر رہی ہے ۔ کپتان سرفراز ، امام الحق ، فخر زمان ، بابراعظم ، شعیب ملک کے ناموں پر اتفاق ہو گیاہے ۔ تاہم حارث سہیل ، شاداب خان اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں َاس کے علاوہ محمد حفیظ، عماد وسیم ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ جائیں گے جبکہ محمد رضوان ، محمد عباس ، آصف علی ، محمد عامر ،محمد حسنین اور عابد علی کے ناموں پر غور جاری ہے ۔

مزید :

کھیل -