ڈالرز بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، کسٹم کورٹ کا 20 مختلف بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم

ڈالرز بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، کسٹم کورٹ کا 20 مختلف بینک اکاﺅنٹس منجمد ...
ڈالرز بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ، کسٹم کورٹ کا 20 مختلف بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسٹم کورٹ کراچی نے ڈالرز بیرون ملک بھیجنے ،اربوں کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاﺅنٹس کیس میں 20 مختلف بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ کراچی میں ڈالرز بیرون ملک بھیجنے ،اربوں کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایف بی آر نے درخوست میں موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے اربوں روپے کی ٹزانزیکشن والے اکاﺅنٹس سے رقم نکال لی جائے گی ،قومی رقم محفوظ بنانے کیلئے تینوں مقدمات کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے جائیں ،کراچی کی ایک فیملی کے خلاف 4 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز امریکہ منتقل کیے جانے کا مقدمہ درج ہے۔
کسٹم کورٹ نے 20 مختلف اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا،ایف بی آر کی درخواست پر30 روز کیلئے بینک کاﺅنٹس منجمد کئے گئے ہیں۔