ڈیم فنڈ سے کتنے کروڑ روپے غائب ہو گئے ؟ انتہائی شرمناک خبرآ گئی

ڈیم فنڈ سے کتنے کروڑ روپے غائب ہو گئے ؟ انتہائی شرمناک خبرآ گئی
ڈیم فنڈ سے کتنے کروڑ روپے غائب ہو گئے ؟ انتہائی شرمناک خبرآ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ گورنر ہاﺅس میں 2018 ستمبر میں ہونے والی فنڈ ریزنگ سے 10 کروڑ روپے غائب ہو گئے ہیں کیونکہ عمران خان نے جو اعلان کیا اس کے مطابق 76 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے جبکہ جب چیف جسٹس کو چیک پیش کیا گیا تو 66کروڑ کا کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا جو کہہ رہے ہیں اس میں آج وزن آ گیاہے ،فنڈ ریزنگ میں کچھ لوگ کیش ، چیک اور بینک ڈرافٹ دیتے ہیں تاہم دس کروڑ روپے کا فرق نکل آیا ہے جو کہ تقریبا 15 فیصد ہے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ گورنر سندھ سے پوچھا جائے کہ باقی پیسے کہاں گئے ، ہو سکتاہے کہ گورنر کہیں کہ ہماری اس تقریب پر پیسہ خرچ ہواتھا جوکہ ہم نے گورنر ہاوس کے فنڈز سے نہیں دیا لیکن جو بھی ہے اس کا جواب تو دینا ہوگا ۔
نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ اگر وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اتنے پیسے اکھٹے کیے ہیں تو اس میں سے دس کروڑ روپے ادھر ادھر ہو گئے ہیں ، یہ چھوٹی رقم تو نہیں ہے ، جب آپ فنڈ ریزنگ کرتے ہیں تو اس طرح کے مسائل آتے ہیں ، پی ٹی آئی کے اوپر الیکشن کمیشن میں سنجیدہ نوعیت کے کیسز چل رہے ہیں کہ امریکہ سے ہونے والی فنڈ ریزنگ کہاں گئی ؟ اور اس میں احتساب بھی نہیں ہو رہاہے ، الیکشن کمیشن کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے ۔
نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا کی بات آج سمجھ آ گئی ہے کہ اگر سب چیک سے پیمنٹ کرتے تو پورے پیسے آتے اور دس کروڑ روپے ادھر ادھر نہ ہوتا ، اب پتا ہے کہ وہاں پر دس کرڑ روپے کا گھپلا ہو گیاہے ، وزیراعظم اس کی انکوائری کریں ، یہ داغ وزیراعظم پر لگ رہاہے ۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2018 میں ڈیم فنڈ ریزن کیلئے گورنر ہاﺅس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خود شرکت کی اور اختتام پر قوم کو نویدسنائی کہ انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں 76 کروڑ روپے اکھٹے کر لیے ہیں لیکن کچھ ہفتوں کے بعد جب گورنر سپریم کورٹ جاتے ہیں اور چیف جسٹس کو چیک پیش کرتے ہیں تو وہ چیک 76 کروڑ روپے کا نہیں بلکہ 66 کروڑ روپے کا ہوتا ہے ۔

مزید :

قومی -