جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت،نورنمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیاں ختم

جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت،نورنمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری ...
جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیشرفت،نورنمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیاں ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی فیملی سے نورنمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں،ایف آئی اے نے اسلام آبادہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نورنمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔عبدالغنی مجید کی فیملی سے نورنمر مجید اورساراترین مجید پر سفری پابندیاں ختم کردی گئیں،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کردیا،ایف آئی اے نے عدالت کو بتایاکہ 30 دن مکمل ہونے کے بعد سفری پابندیوں میں توسیع نہیں کی گئی، عدالت نے ایف آئی اے کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔