لاہور میں بھکاری نے قبر سے لاش چرا لی اور پھر اسے کس کام کیلئے استعمال کر رہا تھا ؟ خوفناک انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں بھکاری نے اپنی بھیک میں اضافے کیلئے درندگی کی انتہا کر دی اور نومولود بچے کی لاش قبر سے چرا کر بھیک مانگنے لگا ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے رہائشی شجاع الرحمان کے نومولود بیٹے کی وفات ہو گئی اور اس کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی تاہم کچھ ہی دیر کے بعد قبر کو کھلا ہو دیکھا گیا اور اس میں سے لاش غائب تھی ۔ شہری نے پولیس کو فوری اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا اور آخر کار ایک بس سٹاپ پر بیٹھے اس الیاس نامی بھکاری کو گرفتار کر لیا جو کہ بھیک مانگ رہا تھا اور اس نے بچے کو اپنی گود میں اٹھا رکھا تھا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے سلاخوں کے پیچھے بند کر دیاہے ۔