جنوبی پنجاب صوبے کی طرف حکومت کا اہم قدم،سول سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فنکشنل کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب صوبے کی طرف حکومت نے اہم اقدام اٹھا لیا،جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کویکم جولائی سے فنکشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورپنجاب حکومت نے تمام انتظامی اداروں سے بجٹ تجاویز مانگ لیں ۔
حکومت نے انتظامی اداروں کو مراسلہ تحریرکردیاجس میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامی ادارے محکمہ فنانس کو ایک ہفتے میں تجاویز ارسال کریں ،تمام محکموں کے سیکرٹریز بجٹ تجاویز کو 30 اپریل تک فائنل کریں ۔