جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ

جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ
جعلی اکاﺅنٹس کیس،فریال تالپور نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور جوائنٹ وینچر کیس میں نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئیں ،نیب کی جانب سے فریال تالپورکو سوالنامہ دیا گیا ہے ،جس میں15 روز میں 22 سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب آفس میں پیش ہوئیں،فریال تالپور کا جوائنٹ وینچرکیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیاگیا ،ڈی جی نیب عرفان منگی نے خود فریال تالپور کا بیان ریکارڈ کیا ،ڈی جی نیب کے ہمراہ 4 تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش کی گئی ،اورانہیں نیب کی جانب سے سوالنا مہ دیا گیا ہے ،نیب کے مطابق 15 روز میں 22 سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -